اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایک اور شیعہ جوان کو پھانسی دئے جانے کا حکم صادر کر دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، اس ملک کے مشرقی علاقے العوامیہ کے باشندے ’’یوسف علی المشیخص‘‘ کو آل سعود کی عدالت نے پھانسی دئیے جانے کا حکم دیا ہے۔
اس جوان کو ۲۶ جنوری ۲۰۱۴ میں آل سعود کے مزدوروں کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں اس ملک کی اہم شخصیت شیخ نمر کو بھی بے بنیاد الزامات کی وجہ سے سزائے موت دے دی گئی تھی جبکہ کئی اور شیعہ جوانوں کو سزائے موت دئے جانے کے احکامات بھی جاری کر دئے گئے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ لوگوں کو پھانسیاں دی جاتی ہیں۔ ان تنظیموں کے مطابق صرف ۲۰۱۵ میں ایک سو ستاون افراد کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔


